ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتر پردیش میں سوائن فلو پر مشاورت جاری، اسکولوں میں پراتھناپر روک کی ہدایت

اتر پردیش میں سوائن فلو پر مشاورت جاری، اسکولوں میں پراتھناپر روک کی ہدایت

Wed, 16 Aug 2017 23:19:11  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں سوائن فلو کا اثر تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسکولوں کو ایک مشاورت جاری کیا گیا ہے۔ اس میں صبح کے وقت ہونے والی پراتھنا پر روک لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ سوائن فلو کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے چیف سکریٹری، صحت اور خاندانی بہبود نے ریاست کے تمام منڈلوں اورضلع حکام کو تمام سکولوں میں صبح ہونے والی پرتھانا پر فی الحال روک لگانے کی ہدایات دی ہیں۔
چیف سکریٹری صحت اور خاندانی بہبود پرشانت ترویدی کے مطابق ریاست میں سوائن فلو کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے تمام منڈلوں اورضلع حکام و کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں فی الحال پراتھناپر روک لگا دیں.۔
پرشانت ترویدی نے بتایا کہ ضلع حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اسکولوں کے پرنسپل کو ایسے ہدایات جاری کر دیں، جس سے ایک وقت میں زیادہ بچے ایک جگہ پر جمع نہ ہوں۔ غور طلب ہے کہ محکمہ صحت سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق، 13 اگست تک ریاست میں 695 لوگ سوائن سوائن فلو میں مبتلا تھے۔ ان میں سے اب تک 21 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں سوائن فلو کی روک تھام کے لئے تمام اضلاع میں ضلع سطحی ریپڈ رسپانس ٹیم قائم کی گئی ہے۔ اس ٹیم میں ایک بڑے پیمانے پر صحت ماہر، ایک فزیشن، ایک پیتھولجسٹ، لیب ٹیکنیشین شامل ہیں۔


Share: